بیف رینڈینگ



اشیاء:
$گائے کے گوشت کے پسندے # حسب ضرورت
$لہسن کے جوئے # چار عدد
$ہلدی # ایک چائے کا چمچ
$لال مرچ کٹی ہوئی # ایک کھانے کا چمچ
$پانی # آدھی پیالی
$نمک # حسب ضرورت
$لیموں کے پتے # چار عدد
$پیاز(باریک کٹی ہوئی) # دو عدد
$تازی لال مرچ(باریک کٹی ہوئی) # چار عدد
$ادرک # دو کھانے کے چمچ
$کوکونٹ ملک # چار پیالی
$لیمن گراس # ایک کھانے کا چمچ
$کوکنگ آئل # دو کھانے کے چمچے

ترکیب:
سب سے پہلے پیاز، پانی ،ادرک ، لہسن، مرچ ، کٹی ہوئی لال مرچ ، ہلدی اور نمک ملا کر گرینڈر میں پیس لیں? جب گاڑھی چٹنی بن جائے تو نکال کر آدھا آدھا کرلیں? پسندوں کے کیوبیز کرلیں? کوکنگ آئل اور آدھی چٹنی لگا کر رکھ دیں? پھر ایک دیگچی میں کو کونٹ ملک لیمن گراس پتے اور آدھی چٹنی ملا کر ابالنے کے لئے رکھ دیں? ہلکی آنچ میں بغیر ڈھکن ڈھانکے ایک گھنٹہ پکنے دیں? جب پسندے اچھی طرح سے کو کونٹ ملک سے مل جائیں اور گل جائیں تو اتار لیں? اور گرم گرم پیش کریں? پیش کرتے وقت لیموں کے پتے نکال لیں? یہ ڈش چھ افراد کے لئے ہے?

Posted on Feb 16, 2011