بھنا ہوا اسپیشل گوشت

بھنا ہوا اسپیشل گوشت
اشیاء:
گوشت ایک کلو
گھی ڈھائی کلو
بادامی گریاں بیس عدد
گرم مصالحہ ایک بڑا چائے کا چمچہ
ادرک پندرہ گرام
خشک دھنیا دو چمچے
دہی دوکلو
خشخاش لہسن
پیاز تین کلو
پسا ہوا ناریل ایک چمچہ
ہلدی دو چمچے
نمک حسب ضرورت
سرخ مرچ حسب ضرورت

ترکیب:
گوشت بغیر ہڈی کا چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور دھو کر رکھ لیں۔ لہسن،پیاز اور ادرک چھیل کر باریک کاٹ لیں ،پھر ایک سل بادام کی گریاں ،گرم مصالحہ ، ناریل ،ہلدی ،لہسن ،پیاز،ادرک،خشک دھنیا،خشخاش،نمک اور سرخ مرچ ڈال کر باریک پیس لیں۔ اس کے بعدایک برتن میں تمام پسا ہوا مصالحہ ڈال کر باریک چولہے پر رکھ دیں اور ہلکی آنچ پر دو منٹ تک بھوننے کے بعد ایک چمچہ گھی ڈالیں اور تھوڑی دیر بھوننے کے بعد چولہے سے اتار دلیں ۔اب ایک برتن میں گھی کرم کرکے گوشت میں ڈالیں۔تین منٹ تک بھناہوامصالحہ ڈالیں اور ساتھ ہی دہی ڈال دیں ۔ تھوڑی دیر تک بھوننے کے بعد نصف کپ پانی میں ڈالیں اور بیس منٹ تک ہلکی آنچ پر پکانے کے بعد چولہے سے اُتار لیں ۔

Posted on May 28, 2011