کسٹرڈ سویاں

کسٹرڈ سویاں
اشیاء:
مینگو یا لیمن کسٹرڈ 3چائے کے چمچے
دودھ آدھا لیٹر
سویاں آدھا پاﺅ
کیلے 2عدد
خوبانی 6عدد
سیب ایک عدد
چینی آدھا کلو

ترکیب:
سب سے پہلے سویوں کے ایک انچ کے ٹکڑے کو بغیر گھی کے بھون لیں۔دودھ گرم کرنے کےلئے رکھ دیں۔تمام پھل باریک کاٹ لیں۔اب دودھ میں ڈال کر چمچہ چلائیں۔گاڑھا ہونے لگے تو چینی اور سویاں ڈال دیں۔ڈش میں کٹے ہوئے پھل رکھ دیں۔اوپر سویوں کا کسٹرڈ ڈال کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔ٹھنڈا ہونے پر نوش فرمائیں۔

Posted on Jun 14, 2011