گوشت اورپیاز

گوشت اورپیاز
اشیاء:
گوشت 3 کلو
پیاز 3 عدد
ادرک حسب منشائ(پسا ہوا)
کالی مرچ حسب منشائ(پسی ہوئی)
چینی ایک کھانے کا چمچہ
تیل 4 کھانے کے چمچے
کارن فلور ایک چائے کا چمچہ
چکن اسٹاک 2 چمچے
سویا سوس 2کھانے کے چمچے

ترکیب:
گوشت ایک ایک انچ کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں، پیاز باریک کتر لیں۔ فلور اور چکن کے اسٹاک کا آمیزہ اور تمام مصالحے ملادیں۔ دوتین گھنٹوں کے بعد کڑاہی میں تیل ڈال کرہلکی آنچ پر گرم کرکے پیاز ڈال دیں۔ دو تین منٹ بعد گوشت ڈال کر بھون لیں۔مزیدار گوشت اور پیاز تیار ہے۔

Posted on Jun 11, 2011