جہانگیری قورمہ




اشیاء:
$گوشت # آدھا کلو
$گھی # ڈیڑھ کلو
$خشک دھنیا # ایک چمچہ
$بالائی # 75 گرام
$ دہی # ایک کلو
$لہسن # چار جوئے
$پیاز # 2 کلو
$ادرک # 10 گرام
$ہلدی # ایک چٹکی
$گرم مصالحہ # ایک چمچہ
$ نمک # حسب پسند
$سرخ مرچ # حسب پسند

ترکیب:
گوشت کے حسب منشاء ٹکڑے کاٹ لیں اور دھوکر رکھیں? لہسن ،ادرک،پیاز چھیل کر باریک کاٹ لیں، اس کے بعد ایک برتن میں ڈال کر چولہے پر رکھیں اور لہسن، پیاز بھون کر گوشت میں ڈال دیں? پانچ منٹ کے بعد ہی دہی پھینٹ کر ڈال دیں اور خوب اچھی طرح بھون کر پساہوا مصالحہ، نمک، سرخ مرچ، ہلدی، خشک دھنیا اور تین کپ پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر بیس منٹ تک پکائیں? اس کے بعد بالائی پھینٹ کر ڈال دیں? دومنٹ بعد مزید ایک کپ پانی ڈالیں اور بیس منٹ تک برتن چولہے پر مزید رکھنے کے بعد نیچے اتار لیں?

Posted on Feb 16, 2011