مٹن کری وِد کیرٹ اینڈ پوٹاٹو

مٹن کری وِد کیرٹ اینڈ پوٹاٹو
اشیاء:
لہسن، ادرک پیسٹ 1 کھانے کا چمچ
قیمہ 1 پاﺅ
دھنیا(پسا ہوا) 1/2 چائے کا چمچ
ہلدی (پسی ہوئی) 1/4 چمچ
ٹماٹر(بڑا) 1 عدد
گاجر(درمیانی) 1 عدد
آلو(درمیانے) 2 عدد
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ 1 کھانے کا چمچ
گرم مسالا پاﺅڈر 1/2 چائے کا چمچ
دہی 1/2 کپ
ترکیب:
آلو چھیل کر قتلے کرلیں اور نمک ملے پانی میں بھگو دیں، اس طرح سے یہ قیمے میں ٹوٹیں گے نہیں۔ ایک برتن میں تیل ڈال کر گرم کریں۔ قیمہ دھو کر چھنی پر رکھ دیں تاکہ تمام پانی نکل جائے پھر تیل میں قیمہ اتنی دیر فرائی کریں کہ گوشت کا پانی خشک ہوجائے۔ پھر ادرک، لہسن پیسٹ ڈال کر فرائی کریں۔ دہی پھینٹ کر اس میں سوائے گرم مسالے پاﺅڈر کے تمام مسالے نمک مکس کردیں اور آنچ دھیمی کرکے تمام دہی مسالا مکس قیمے میں ڈال دیں اور بغیر پانی ڈالے ڈھکن ڈھک کر پکائیں۔

Posted on May 26, 2011