منس مَنی بیگ

منس مَنی بیگ
اشیاء:
قیمہ 200 سو گرام
نمک حسب ذائقہ
لہسن 1چائے کا چمچ(پسا ہوا)
کالی مرچ 1 عدد درمیانی(باریک کٹی ہوئی)
کالی مرچ 1 چائے کا چمچ(پسی ہوئی)
ٹماٹر کا پیسٹ 2 کھانے کے چمچے
منی بیگ کے لیے:
میدہ 1/2 کلو
تیل حسب ضرورت
ترکیب:
ایک دیگچی میں تیل گرم کرکے لہسن کو ایک منٹ ہلکا سا فرائی کریں پھر اس میں قیمہ، نمک، پیاز ، کالی مرچ اور ٹماٹر کا پیسٹ شامل کردیں۔اچھی طرح ملا کر درمیانی آنچ پر ڈھک کر اتنی دیر پکائیں کہ قیمے کا اپنا پانی خشک ہوجائے۔ چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کرلیں۔ منَی بیگ کے لیے میدے میں نمک اور دو کھانے کے چمچ تیل ڈال کر ٹھنڈے پانی سے دس منٹ تک اچھی طرح گوندھیں اورپیڑے بنا کر چھوٹی چھوٹی پوریاں بیل لیں۔ ان کے درمیان بھنا ہوا قیمہ رکھ کر پوٹلی کی شکل میں بنالیں۔اب کڑاہی میں تیل گرم کریں اور پوٹلیوں کو گولڈن فرائی کرلیں۔قیمہ بھرنے سے پہلے اچھی طرح ٹھنڈا کرلیں تاکہ پوٹلیاں پھٹنے سے محفوظ رہیں۔ ہری پیاز کی باریک پتی پوٹلیوں کے درمیان باندھیں اور ٹماٹو کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔

Posted on May 26, 2011