پسندے

اشیاء:
$پسندے # ایک کلو
$دہی # ایک پیالی
$کچّا پپیتہ # دو کھانے کے چمچے چھلکے سمیت پیس لیں
$سفید زیرہ # آدھا چائے کا چمچہ
$سیاہ زیرہ # آدھا چائے کا چمچہ
$خشخاش # ایک کھانے کا چمچہ
$کالی مرچ # چھ عدد (ثابت)
$لونگ # تین عدد
$چھوٹی الائچی # چھ عدد
$بھنے ہوئے چنے # دو کھانے کے چمچے
$لال مرچ # ایک چائے کا چمچہ (پسی ہوئی)
$ہلدی # آدھا چائے کا چمچہ
$ادرک، لہسن # ایک کھانے کا چمچہ (پسا ہوا)
$پیاز # ایک عدد (بڑی ڈلی باریک کٹی ہوئی)
$نمک # حسبِ ذائقہ
$تیل # ایک کھانا پکانے والا چمچہ

یہ سب مصالحے باریک پیس لیں?
$ہرا دھنیا # ایک گٹھی (باریک کٹا ہوا)
$پودینہ # ایک گٹھی (باریک کٹا ہوا)
$ہری مرچ # چار عدد (باریک کٹی ہوئی)
$لیموں # دوعدد

ترکیب:
بنے ہوئے پسندے اچھی طرح دھو کر دوبارہ سِل کے اوپر کُچل لیں پھر سارا مصالحہ پپیتے اور دہی سمیت لگا کر تھوڑی دیر کے لئے رکھ دیں?
ایک دیگچی میں تیل ڈال کر پیاز براؤن کر لیں، جب پیاز براؤن ہو جائے تو نکال کر مصالحہ بنے ہوئے پسندے ڈال کر ڈھکن ڈھانک دیں، ہلکی آنچ میں پکنے دیں، جب پسندوں کا پانی خشک ہو جائے تو ذرا سا بھون کر لیموں کا رس چھڑک دیں اور ہلکی آنچ میں دم پر رکھ دیں?

Posted on Feb 16, 2011