قیمہ کے کٹلس



اشیاء:
قیمہ ایک کلو (باریک)
آلو ڈیڑھ کلو (ابلے ہوئے)
انڈے دو عدد
ہرا دھنیا ایک گٹھی (باریک)
ہری مرچ ایک چائے کا چمچہ (پسی ہوئی)
پیاز بڑی ڈلی (آملیٹ کی طرح کٹی ہوئی)
ڈبل روٹی کا چورا ایک پیکٹ
نمک حسبِ ذائقہ
تیل ایک لیٹر

ترکیب:
سب سے پہلے آلو کو اُبالیں جب آلو اچھی طرح گل جائیں تو ان کا چھلکا اتار کر کانٹے کے ساتھ بھرتا بنا لیں?
ایک دیگچی میں ایک کھانے کا چمچہ تیل ڈال کر قیمہ ڈال دیں? ساتھ سارا مصالحہ بھی ڈال دیں، جب قیمے کا پانی خشک ہو جائے تو تھوڑا سا بھون کر اُتار لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں?
پھر تھوڑے سے آلو ہاتھ میں لے کر اس کو پھیلا لیں، اب اِ س میں تھوڑا تھوڑا قیمہ بھر کر کٹلس بنا لیں، انڈا لگا کر چورا لگا لیں اور ہلکی آنچ پر فرائی کرلیں?

Posted on Feb 16, 2011