اشیاء:
قیمہ (باریک) ایک کلو
آلو(اُبلے ہوئے) ڈیڑھ کلو
انڈے دو عدد
ہر ا دھنیا ایک گٹھی(باریک کٹا ہوا)
ہری مرچ ایک چائے کا چمچہ
پیاز بڑی ڈلی(آملیٹ کی طرح کٹی ہوئی)
ڈبل روٹی کا چورا ایک پیکٹ
نمک حسب ذائقہ
تیل ایک لیٹر
ترکیب:
سب سے پہلے آلوو¿ں کو ُابال لیں۔ جب آلو اچھی طرح گل جائیں تو ان کا چھلکا اتار کر کانٹے کے ساتھ بھرتہ بنا لیں۔ ایک دیگچی میں ایک کھانے کا چمچہ تیل ڈال کر قیمہ ڈال دیں۔ ساتھ سارے مصالحہ بھی ڈال دیں۔ جب قیمہ کا پانی خشک ہوجائے تو تھوڑا سا بھون کر اتارلیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔پھر تھوڑے سے آلو ہاتھ میں لے کر اس کو پھیلائیں۔ اب اس میں تھوڑا تھوڑا قیمہ بھر کر کٹلٹس بنالیں۔انڈا لگا کرچورا لگائیں اور ہلکی آنچ پر فرائی کرلیں۔
Posted on Jun 27, 2011
سماجی رابطہ