اشیاء:
چکن آدھا کلو
چاول 1 پاؤ
لہسن 1 چائے کا چمچہ
ادرک 1 چائے کا چمچہ
پیاز(تلی ہوئی) 1 کپ
نمک آدھا چائے کا چمچہ
تیز پات 2 عدد
بادام(کوٹ لیں) 1/4 کپ
دہی 1/4 کپ
مکھن 2 کھانے کے چمچے
ترکیب:
مرغی میں نمک اور تیز پات ڈال کر تھوڑے سے پانی میں ابال لیں۔ تیل گرم کریں اور پیاز تل لیں۔آدھی پیاز نکال لیں، پھر اس میں اُبلی ہوئی مرغی ڈال کر فرائی کریں،اورچند منٹ بعد ادرک،لہسن اوردہی ڈال دیں اور پھر فرائی کریں۔ چاول اُبال لیں اور بادام مکھن میں تل لیں۔ اب پتیلے میں آدھے چاولوں کی تہہ لگا کرسالن سارا ڈال دیں اورپھرباقی کے چاول ڈال کر 5 منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔ ڈش میں نکال کر بادام اور پیاز چھڑک دیں اور گرما گرم افغانی پلاؤ پیش کریں۔
افغانی پلاؤ
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ