چاول کے بسکٹ
اشیاء:
چاول کا آٹا ایک پاﺅ
مکھن آدھا پاﺅ
چینی آدھا پاﺅ
انڈا ایک عدد
نمک ایک چٹکی
بیکنگ پاﺅڈر آدھا چائے کا چمچہ
ترکیب:
چاول کا آٹا، نمک اور بیکنگ پاﺅڈر چھان کر ہوا گزار لیں۔ مکھن میں انڈا اور چینی ڈال کر پھینٹیں۔ اب تمام آمیزہ پوریوں کے آٹے کی طرح گوندھ لیں۔ روٹیوں کی طرح بیل کر گول گول بسکٹ بنالیں۔ پھر بیس سے پچیس منٹ تک اوون میں بیک کریں۔
Posted on Jun 10, 2011
سماجی رابطہ