پستہ کھیر مکس

پستہ کھیر مکس
اشیاء:
پستے کی گریاں آدھا پاﺅ
دودھ 2لیٹر
چاندی کے ورق حسب ضرورت
چھوٹی الائچی 8عدد
چینی ایک پاﺅ
عرق کیوڑہ 3چائے کے چمچے
کھوپرا 20گرام

ترکیب:
الائچی کے دانے پستے کی گریاں باریک کتر کر رکھ دیں۔کھوپرے کے ٹکڑے کاٹ لیں۔اب ایک برتن میں دودھ ڈال کرچولہے پر رکھیں اور خوب گرم کریں۔ جب دودھ گاڑھا ہوجائے تو اس میں چینی ناریل،الائچی کے دانے،پستے اور عرق کیوڑہ ڈال کر مکس کرلیں۔ ہلکی آنچ پر پکائیں۔ دس منٹ کے بعد جب وہ کھیر گاڑھی ہوجائے تو چولہا بند کردیں اور کھیر کو ڈش میں نکال کر ٹھنڈی کرنے کے بعد اوپر چاندی کے ورق لگادیں۔

Posted on Jun 20, 2011