زغفرانی کھیر


اشیاء:
$دودھ # ایک پاؤ
$چاول کا آٹا # 4 کھانے کے چمچے
$زغفران # حسب ضرورت
$سبز الائچی # 5 عدد
$چینی # آدھا پاؤ
$عرق کیوڑہ # 4 کھانے کے چمچے
$بادام کی گریاں # ایک چھٹانک

ترکیب:
چاول کا آٹا تھوڑے سے پانی میں ڈال کر رکھ دیں. دودھ میں الائچی کے دانے ڈال کر خوب اچھی طرح پکائیں. پھر اس میں چاول کا آٹا ڈال کر پکائیں. یہاں تک کہ مرکب گاڑھا ہوجائے. کھیر تیار ہے. آخری کام آپ کو یہ کرنا ہے کہ زغفران کو عرق کیوڑہ میں پیس کر ڈالنا ہے اور آخر میں بادام کی کترنیں چھڑک دیں. زغفرانی کھیر تیار ہے.

Posted on Feb 16, 2011