اروی بینگن

اروی بینگن
اشیائ:
اروی ایک پاﺅ
بینگن ایک پاﺅ
ٹماٹر تین چھٹانک
گھی آدھ پاﺅ
پیاز آدھ پاﺅ
ہری مرچ چھ عدد
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ حسب ذائقہ
ترکیب:
بینگن چھیل کر پتلے کاٹ کر ذرا سا نمک لگا کر رکھ لیں اور اروی چھیل کر پانی میں ڈال کر آدھی چمچی نمک ڈال دیںاور آدھے گھنٹے کے بعد بینگن اور ارویوں کو دھوئیں۔ پھر ایک دیگچی میں گھی گرم کریں اور اس میں ان کو ڈال کر بھونیں۔ پھر نمک، مرچ اور ہلدی ڈال دیں او پھر ہری مرچ بھی ڈال دیں اور مصالحے کو اچھی طرح بھونیں اور ساتھ ہی ٹماٹر کاٹ کر ڈال دیں۔ مصالحہ بھون جائے تو بینگن ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ جب دونوں چیزیں گل جائیں تو پانی خشک کرکے اتار لیں اور اوپر سے ہرا دھنیا چھڑک دیں۔

Posted on May 27, 2011