بھرے ہوئے کھٹے آلو


اشیاء:
$آلو # چھ عدد (بڑے سائز کے)
$کلونجی # آدھا چائے کا چمچہ
$میتھی کے دانے # چھ عدد
$پیاز # دو عدد (درمیانی ڈلی، آملیٹ کی طرح کَٹی ہوئی)
$سوکھی کھٹائی # چار کھانے کے چمچے (پِسی ہوئی)
$ہلدی # آدھا چائے کا چمچہ
$لال مرچ # آدھا چائے کا چمچہ (پِسی ہوئی)
$لیموں # تین عدد
$تیل # دو پیالی

ان تینوں چیزوں کو باریک پیس لیں
$??سونف # آدھا چائے کا چمچہ
$??ثابت دھنیا # آدھا چائے کا چمچہ
$??رائی # آدھا چائے کا چمچہ

ترکیب:
آلو چھلکے سمیت پانچ منٹ کے لئے اُبال لیں، پھر چھلکا اتار کر درمیان میں کراس کی طرح چیرا لگا لیں? مگر یہ دھیان رکھیں کے آلو پورا نہ کٹ جائے?
ایک دیگچی میں ایک کھانے کا چمچہ تیل لے کر سارے مصالحوں کو ہلکا سا بھون لیں، پھر ٹھنڈا کر کے آلو میں تھوڑا مصالحہ بھر دیں اور ہلکا سا ہاتھ سے دبا کر بند کردیں?
سارے آلو اسی طرح سے بند کر کے رکھتے جائیں? ایک کڑھائی میں تیز آنچ میں تیل گرم کریں، پھر دو دو آلو ہلکی آنچ پر فرائی کر لیں، جب لا ل ہونے لگے تو نکال کر دیگچی میں پھیلا کر رکھتی جائیں، اوپر سے لیموں کا رس چھڑک کر ہلکی آنچ میں دم پر رکھ دیں?

Posted on Feb 16, 2011