چنے کی دال تُرئ کے چھلکوں کے ساتھ

اشیاء:
$چنے کی دال # ایک پیالی (ایک گھنٹے کے لئے بھگو دیں، ہلکی سی بھاپ دے لیں)
$ترئ کے چھلکے # باریک کاٹ لیں
$کلونجی # آدھا چائے کا چمچہ
$سونف # آدھا چائے کا چمچہ
$لہسن کے جوئے # آٹھ عدد (چھلے ہوئے)
$ادرک # ایک چھوٹا سا ٹکرا (باریک کٹا ہوا)
$لال مرچ(ثابت)# چھ عدد
$پیاز # دو ڈلی، درمیانے سائز کی (باریک کٹی ہوئی)
$نمک # حسبِ ذائقہ
$سوکھی کھٹائی (ثابت)# چار عدد
$ہرا دھنیا # ایک گٹھی (باریک کٹا ہوا)
$ہری مرچ # دو عدد (باریک کٹی ہوئی)
$تیل # ایک کھانے پکانے والا چمچہ
ترکیب:
سب سے پہلے چھلکے اچھی طرح سے تل کر نکال لیں، پھر اُسی دیگچی میں پیاز براؤن کر لیں? جب براؤن ہوجائےں تو آدھی نکال لیں، اب آدھی پیاز میں دال اور سارے مصالحے ڈال کر اچھی طرح بھونیں، پھر کھٹائی ڈال کر ڈیڑھ پیالی پانی ڈال دیں، جب پانی سوکھ جائے تو ہلکی آنچ میں دم پر رکھ دیں، اوپر سے براؤن پیاز اورہرا مصالحہ ڈال دیں? ترئ کے چھلکے سب سے اوپر ڈالیں?

Posted on Feb 16, 2011