دعا ہے یہ ساعت
ہزار ہا سال آئے
خوشیوں کا نور
یونہی تیرا چہرہ منور رکھے
اور صدیوں تک
تم وقت کے تھال میں
عمر کے سنہری سکے پھینکو
اور جب تم کیک کاٹو
تو تمہاری آنکھوں کے لو دیتے دیے
اس کے چہرے پہ جگمگاہٹیں بکھیریں
اور وہ پیار کی بارش میں بھیگتی
تمہارا ہاتھ تھام کر کہے
سالگرہ مبارک
Posted on Apr 30, 2011
سماجی رابطہ