روزوں کے مسائل 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 14:18

چاند دیکھنے کے مسائل

”حضرت ابو الجنتری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں”ہم عمرہ کے لیے(مدینہ سے) روانہ ہوئے جب نخلہ کے مقام پر پہنچے ، تو سب نے (نیا ) چاند دیکھا، کچھ لوگوں نے کہا”یہ تو تیسری رات کا چاند لگتا ہے۔“(بڑا ہونے کی وجہ سے) کچھ لوگوں نے کہا”دوسری رات کا لگتا ہے۔“ہماری ملاقات حضرت عبداللہ بن عباس عنہما سے ہوئی تو ہم نے ان سے کہا”ہم نے چاند دیکھا ہے کچھ لوگوں نے اسے تیسری رات کا کہا ہے کچھ نے دوسری رات کا۔“ حضرت عبداللہ بن عباس عنہما نے پوچھا” تم نے کون سی رات کا چاند دیکھاتھا؟“ ہم نے بتایا”فلاں فلاں رات دیکھا تھا۔“ تو کہنے لگے” رسول اللہﷺ کا ارشاد مبارک ہے اللہ تعالیٰ اس کو تمہارے دیکھنے کے لیے بڑا کردیتا ہے لہٰذا وہ اسی رات کا چاند تھا، جس رات تم نے اسے دیکھا۔“

اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔
مختصر صحیح مسلم، للالبانی، رقم الحدیث577

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
چاند دیکھنے کے مسائلروزے کے بارے میں ضعیف اور موضوع احادیث
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.