روزوں کے مسائل 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 14:18

سحری اور افطاری کے مسائل

”حضرت عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا”جب رات آجائے، دن چلا جائے اور سورج غروب ہوجائے تو روزہ کھول لے۔“

اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔
اللؤ لؤ والمرجان، الجزءالاول، رقم الحدیث668

وضاحت: دوران سفر جہاز پر سوار ہوتے وقت آگر روزہ افطار کرنے میں پندرہ منٹ باقی ہوں لیکن پرواز کی مطلوبہ بلندی پر پہنچ کر سورج ایک گھنٹہ بعد غروب ہوا تو روزہ بھی ایک گھنٹہ بعد(یعنی غروب آفتاب کے بعد) ہی افطار کیا جائے گا۔ اس طرح سحری کے وقت کا تعین بھی حاضر جگہ اور مقام کے لحاظ سے کیا جائے گا۔ واللہ اعلم بالصواب!

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.