کتاب

دوستوں کی طرح کتابوں کا انتخاب بھی احتیاط اور توجہ سے کرنا چاہیے اور ہمیشہ اچھی کتابیں پڑھنی چاہیے۔

Posted on Mar 30, 2011

کتاب

ادب میں نیا پرانا کوئی چیز نہیں، جس کام میں تازگی، جدت اور خیالات کی گہرانی ہو وہ ہمیشہ نیا ہوتا ہے گو وہ دو ہزار سال قبل کا لکھا ہوا کیوں نہ ہو اور جس میں یہ نہیں وہ پرانا ہے گو وہ آج کی تصنیف ہی کیوں نہ ہو۔۔۔

Posted on Mar 30, 2011

کتاب

کتابوں کی سیر میں ہم داناؤں سے ہم کلام ہوتے ہیں اور کاروباری زندگی میں ہمیں احمقوں سے کام پڑتا ہے۔

Posted on Mar 30, 2011

کتاب

مصنف کی وہ سطر جو اسے زندہ جاوید بنا دے اس کی تمام تصانیف پر بھاری ہے۔

Posted on Mar 30, 2011

کتاب

کپڑے چاہے پرانے پہنو لیکن نئی نئی کتابیں ضرور خریدو۔

Posted on Mar 30, 2011

کتاب

اگر دنیا کی تمام سلطنتوں کے تاج میری کتابوں اور میرے شوق مطالعہ کے عوض میرے پاؤں میں رکھ دیئے جائیں تو میں سب کو ٹھکرا دوں گا۔

Posted on Mar 30, 2011

کتاب

اگر آپ دنیا کے ایسے ادیبوں کی فہرست بنائیں جنہیں قبول عام حاصل ہے تو آپ کو معلوم ہو گا کہ دنیا میں یہ عزت انہی کو حاصل ہوئی جنہوں نے اپنے خیالات، آسان ہُو اور شگفتہ زبان میں ادا کیے۔

Posted on Mar 30, 2011

کتاب

ہم دولت سے کتابیں حاصل کرسکتے ہیں مگر علم نہیں۔

Posted on Mar 30, 2011

کتاب

کتابیں انسان کی بہترین دوست اور مونس ہیں۔

Posted on Mar 30, 2011

کتاب

اکثر دیکھا گیا ہے کہ کتابوں کے مطالعے نے انسان کو بنا دیا۔

Posted on Mar 30, 2011