15 فروری 2011
وقت اشاعت: 5:46
البانیہ
البانیہ
عوامی جمہوریہ البانیہ یورپ کی واحد مسلمان ریاست ہے۔ یہ ساحل بلقان کا جزیرہ نما ہے۔ اس کا کل رقبہ 11ہزار96 مربع میل ہے۔ اس کے مشرق میں یوگو سلاویہ ، مغرب میں مالٹا، شمال میں اٹلی اور جنوب میں یونان واقع ہیں۔ البانیہ جنگلات اور پھولوں کی سرزمین ہے۔ اسے دریاؤں نے مشرق و مغرب سے کاٹ رکھا ہے۔ ترانہ اس کا دارالحکومت ہے۔ مشہور شہروں میں کورتسا، شکودر، سکوتاری، درازو، ولون اور البسان شامل ہیں۔ بندرگاہوں میں ڈیورذ اور ولون اہم ہیں۔ انتظامی سہولت کی خاطر ملک کو6 اکائیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ یہاں کی قومی زبان البانوی ہے۔ فصلوں میں گندم، گنا، کپاس، مکئی، زیتون کا تیل، تمباکو، پھل اور لکڑی کا نام لیا جاتا ہے۔ بھیڑ بکریوں سے اُون بھی حاصل کی جاتی ہے۔ صنعتوں میں کپڑا سازی، کھاد سازی، بجلی کا سامان خصوصاً تاروں کی صنعت اور فرنیچر سازی سرفہرست ہیں۔ معدنیات میں کوئلہ، کرومیم، تانبا، لوہا، تیل اور تارکول اہم ہیں۔ زیادہ تر تجارت چین اور مشرقی یورپ سے ہوتی ہے۔ کسی زمانے میں رومیوں، سلاویکیوں اور ترکوں کے زیر حکومت رہا۔ 1916ء میں خلافت سے علیحدہ ہوا۔ 1920ء میں یہاں باقاعدہ حکومت قائم ہوئی۔ 1925ء سے1939ء تک خود ساختہ بادشاہ ژوگ کے ماتحت رہا۔ 14دسمبر1955ء کو اقوام متحدہ کا رکن بنا۔
اگرچہ البانیہ کے مرحوم بادشاہ انور ہوکسانے 1967ء میں دوسرے ممالک سے علیحدگی کی پالیسی اختیار کی اور البانیا کو ایک لا دین ریاست قرار دیا مگر اس سے مذہب کو ختم نہ کیا جاسکا۔ البانیہ مسئلہ افغانستان کے مؤقف کی بڑے واضح طور پر حمایت کرتا رہا ہے۔ جو اس بات کا ثبوت ہے اب البانیہ کی پالسی میں تبدیلی آگئی ہے۔