اسلامی دنیا 
15 فروری 2011
وقت اشاعت: 4:28

برقینہ

برقینہ
جمہوریہ برقینہ جسے پہلے اپروولٹا کہا جاتا تھا مغربی افریقی صحرا کی جنوبی سمت واقع ہے۔ اس کا رقبہ ایک لاکھ پانچ ہزار آٹھ سوگیارہ مربع میل ہے۔ اس کے شمال مغرب میں مالی، شمال مشرق میں نائیجیریا اور جنوب میں بنن، ٹوگو، گھانا اور آئیوری کوسٹ واقع ہیں۔ اس کا شمالی حصہ گرم خشک اور کم آباد ہے۔ اوگا دوگو اس کا دارالحکومت ہے جبکہ بوبو ڈیولاسو، بنفورا، کایا، عابد جان، بٹو، اور کوڈوگو اس کے شہر ہیں۔ فرانک سرکاری کرنسی ہے۔ دفتری زبان فرانسیسی ہے تاہم موسی، فولانی اور مانڈنگو بھی بولی جاتی ہیں۔
جمہوریہ برقینہ کی درآمدات میں کھانے پینے کا سامان، چینی، پیٹرولیم کی مصنوعات، سوتی کپڑا، بجلی کا سامان اور گاڑیاں شامل ہیں۔ جب کہ برآمدات میں کپاس، مویشی، کھالیں، مٹر اور مچھلی سرفہرست ہیں۔ برقینہ کی مشہور فصلوں میں گندم، روئی، کپاس، چاول، مونگ پھلی اور اناج شامل ہیں۔ سونا، چاندی، ہیرے اور مینگانائیز اس کی مشہور معدنیات ہیں ۔
5 اگست 1960ء میں فرانس سے آزاد ہوا۔ 1966ء کے انقلاب نے موجودہ قیات کو جنم دیا۔ 1978ء میں مکمل آزادانہ انتخابات کا انعقاد ہوا۔ 1973ء اور78 اور1977ء کی قحط سالی نے ہزاروں مزدوروں اور کسانوں کی آئیوری کوسٹ اور گھانا کی جانب ہجرت ہر مجبور کردیا۔ 20 ستمبر1960ء میں اقوام متحدہ کا رکن بنا۔ 14 اگست 1974ء کو اس کا نام اپروولٹا سے بدل کر برقینہ کردیا گیا جس کا مطلب ہے پاک لوگوں کی سرزمین۔ یہ اسلامی کانفرنس کا سرگرم رکن بھی ہے۔

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
الجزائرالجزائر
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.