اسلامی دنیا 
15 فروری 2011
وقت اشاعت: 4:32

کیمرون

کیمرون
متحدہ جمہوری کیمرون مغربی افریقہ میں واقع ہے۔ اس کا کل رقبہ 1 لاکھ 83 ہزار 559 مربع میل ہے۔ اس کے شمال میں نائیجیریا، مشرق میں چاڈاور وسطی افریقہ اور جنوب میں گیبون، کانگو اور جمہوریہ گنی واقع ہیں۔ اس کا جنوبی حصہ بارانی جنگلات اور میدانوں پر مشتمل ہے۔ مغرب میں پہاڑی سلسلہ اور شمال میں گھاس کے وسیع میدان جھیل چاڈ تک پھیلے ہوئے ہیں۔ یاوندے اس کا صدر مقام ہے۔ انتطامی سہولت کے پیش نظر ملک کو 7 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ صنعتوں میں ایلمونیم اور ناریل کی اشیاء اہم ہیں۔ فصلوں میں کوکوا، کافی، مونگ پھلی، چائے، کیلا، کپاس، تمباکو، ربڑ اور لکڑی مشہور ہیں۔ یہاں خام تیل کی بھی ریل پیل ہے۔ فرانک کرنسی کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ درآمدات میں صنعتی مشینری، گاڑیاں، خوراک ، مشروبات، گھریلو اشیاءاور نیم تیار شدہ اجناس شامل ہیں۔ تیل ، کافی، کوکوا، لکڑی، ایلمونیم، کپاس، کیلے اور ربڑ آمدنی کے بہترین ذریعہ ہیں۔ فرانسیسی او ر انگریزی دفتری زبانیں ہیں تاہم عربی سواحلی اور بانتو بھی بولی جاتی ہیں۔ پرتگالیوں نے اسے پندرھویں صدی میں دریافت کیا۔ 1884 سے 1916ء تک جرمنوں کے قبضہ میں رہاپھر برطانیہ اور فرانس نے اس پر قبضہ کرلیا۔ فرانسیسی حصہ یکم جنوری 1960ء میں آزاد ہوگیا۔ برطانوی حصے نے 1961ء میںنائیجیریا میں شمولیت اختیار کرلی۔ 20 ستمبر1960ء کو اقوام متحدہ کا رکن بنا۔ کیمرون اسلامی سربراہ کانفرس کا رکن بھی ہے۔

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
بننالجزائر
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.