اسلامی دنیا 
15 فروری 2011
وقت اشاعت: 5:48

ایتھوپیا

ایتھوپیا
مشرقی افریقہ کی اہم ریاست ہے۔ اس کا کل رقبہ 4 لاکھ 57 ہزار142مربع میل ہے۔ اس کے مشرق میں جبوتی، مغرب میں صومالیہ، شمال میں یمن اور جنوب میں کینیا واقع ہیں۔ دریائے نیل اور کئی دیگر نیل اور کئی دیگر دریاؤں کی یہ گزرگاہ خلیج عدن کے کناروں تک پھیلی ہوئی ہے۔ اس کا پہلا نام حبشہ تھا۔ ادیس بابا اس کا دارالحکومت ہے جبکہ اسمارا، ڈری داوا، ڈیسی، جما، بالی، عروسی اورھارا اس کے مشہور شہروں میں شامل ہیں۔ انتظامی سہولت کی خاطر ایتھوپیا کو 14اکائیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایتھوپیا سمندر سے چھ سے دس ہزار فٹ تک بلند ہے۔عربی اور قمری قومی زبانیں ہیں جبکہ امرک اور ٹگرینیا سرکاری زبانوں کا درجہ رکھتی ہیں۔ یہاں کی کرنسی کو”بر“ کہتے ہیں۔ پارچہ بافی، سیمنٹ سازی، جوتا سازی اور خوراک ڈبوں میں بند کرنا یہاں کی اہم صنعتیں ہیں۔ فصلوں میں کافی، گندم، تمباکو اور چینی شامل ہیں۔ معدنیات میں کوئلہ، لوہا، پلاٹونیم، سونا، چاندی، ٹین، پوٹاش تانبا سلفر، سیمنٹ، نمک، ابرق اور ازبستاس قابل ذکر ہیں۔ سعودی عرب، جاپان، اٹلی، مغربی جرمنی، امریکہ جبوتی اور مصر تجارتی ساتھیوں میں سرفہرست ہیں۔ 1941ء میں اٹلی سے آزاد ہوا۔ 1975ء میں عوام نے بادشاہت کو ختم کردیا۔ 3نومبر1945ء کو اقوام متحدہ کا رکن بنا۔

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
البانیہالجزائر
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.