اسلامی دنیا 
15 فروری 2011
وقت اشاعت: 4:49

گمبیا

گمبیا
جمہوریہ گمبیا کا کل رقبہ 4 ہزار 168 مربع میل ہے۔ گویا کہ پاکستان کے ضلع سانگھڑ سے بھی چھوٹا ہے۔ یہ مغربی افریقہ میں واقع ہے اور تین اطراف سے جمہوریہ سینیگال اس کا ہمسایہ ہے۔ بنجل اس کا دارالحکومت اور بندرگاہ ہے۔ انتظامی سہولت کے لیے ملک کو چھ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔سری کوندا، کومبو، کرون، ڈلاسی اور سینٹ میری اس کے مشہورشہر ہیں۔یہاں تقربیاً مسلمانوں کی آبادی 90 فیصد ہے۔ انگریزی دفتری زبان ہے، تاہم مقامی زبانیں بھی بولی جاتی ہیں۔ڈلاسی اس کی کرنسی ہے۔ چاول، مونگ پھلی اس کی اہم فصلیں ہیں۔ تجارتی ساتھیوں میں چین، نیدرلینڈ، فرانس، برطانیہ اور اٹلی قابل ذکر ہیں۔ اس کی درآمدات میں کپڑا، پارچہ جات، گاڑیاں، مشینری اور تیل کی مصنوعات قابل ذکر ہیں۔1588ء میں برطانیہ نے اسے اپنی نو آبادی بنایا۔ 18 فروری 1965ء کو آزاد ہوا۔ 21 ستمبر 1965ء کو اقوامتحدہ کا رکن بنا۔ 1970ء کو جمہوریہ بنا۔ 1977ء اور1978ء میں سخت خشک سالی کی زد میں آیا ۔ گمبیااسلامی سبربراہ کانفرس کا رکن بھی ہے۔

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
گیبونالجزائر
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.