اسلامی دنیا 
14 فروری 2011
وقت اشاعت: 14:25

عراق

عراق
جمہوریہ عراق کو تہذیبوں کی ماں کہتے ہیں۔ جنوب مغربی ایشیاءمیں واقع اس اسلامی مملکت کا کل رقبہ ایک لاکھ 73 ہزار ایک سو چودہ مربع میل ہے۔ اس کے مشرق میں ایران، مغرب میں اُردن اور شام، شمال میں ترکی اور جنوب میں سعودی عرب اور کویت واقع ہیں۔ یہ ناہموار میدانوں، پہاڑوں اور صحراؤں کی سرزمین ہے۔
بغداد اس کا دارالحکومت ہے جبکہ مشہور شہروں میں نجف اشرف، کربلا، سماوا، بصرہ، موصل، نینوا، ڈیالا، تھیکر، کرکک اور التمیم شامل ہیں۔ بصرہ عراق کی اہم بندرگاہ ہے۔ انتظامی سہولت کے پیش نظر عراق کو 16 صوبوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے۔ آبادی کی دو تہائی کا ذریعہ معاش کھیتی باڑی ہے۔ 95 فیصد مسلمان ہیں مجموعی طور پر اس کی 66 فیصد آبادی شہروں میں رہتی ہے۔عراقی درہم یہاں کی کرنسی ہے۔
عراق کی درآمدات میں اشیائے خورد و نوش، تمباکو، روزمرہ استعمال کی چیزیں، مشینری اور اُس کا سامان سرفہرست ہیں۔ برآمدات میں خام تیل، کھجوریں، پھل، سبزیاں، تیل، گیس، تارکول، ہڈیاں اور سیمنٹ قابل ذکر ہیں۔ اس کی صنعتوں میں پارچہ بافی، سگریٹ اورخوراک سازی، تیل صاف کرنے کے کارخانے اور سیمنٹ کی فیکٹریاں زیادہ اہم ہیں۔ چاول، کھجوریں، اناج، اُون، کھالیں، روئی اور تمباکو کافی مقدار میں پیدا ہوتے ہیں۔ تیل اور گیس معدنیات کا درجہ رکھتی ہیں۔
عراق میسا پوتامیائی تہذیب کا گہوارہ رہا ہے۔ سیمران کی شہری ریاستوں نے تین ہزار سال قبل مسیح میں اس ثقافت کو جنم دیا۔ مسلمانوں نے اپنے دورِخلافت میں اپنا دارالحکومت بنایا۔ منگولوں اور ترکوں نے فتوحات کر کے عراق کو ہزاروں سال پیچھے دھکیل دیا۔ 1932ء میں آزاد ہوا۔1958ء کے انقلاب نے اسے جمہوریہ میں بدل دیا۔ 21دسمبر1945ء کو اقوام متحدہ کا رکن بنا۔ اسلامی کانفرنس کا سرگرم رکن ہے۔

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
ایرانالجزائر
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.