15 فروری 2011
وقت اشاعت: 6:51
آئیوری کوسٹ
جمہوریہ آئیوری کوسٹ مغربی افریقہ کے جنوب میں واقع ہے۔ اس کا کل رقبہ 1 لاکھ 24 ہزار 470 مربع میل ہے۔ جمہوریہ کے مغرب میں لائبیریا اور گینیا شمال میں برقینہ اور مالی اور مشرق میں گھانا واقع ہیں۔ یہ جنگلات، میدانوں اور پہاڑیوں کی سرزمین ہے۔ عابد جان یہاں کا دارالحکومت ہے۔ جبکہ بوآکے اور ساسندرہ یہاں کے مشہور شہر اور بندرگاہیں ہیں۔اس کی مشہور فصلوں میں کافی، کوکو،کیلا، انناس، کپاس، مکئی، چاول اور ناریل قابل ذکر ہیں۔ معدنیات میں ہیرے اور میگانائز اہم ہیں۔ پھل، جنگلات اور ربڑ اس کے دیگر ذرائع آمدنی ہیں۔ فرانس، امریکہ، جاپان ، مغربی جرمنی، نیدرلینڈ اور اٹلی اس کی تجارتی منڈیاں ہیں۔ یہاں کی سرکاری زبان فرانسیسی ہے جبکہ فرانک کو کرنسی کا درجہ حاصل ہے۔ 1942ء سے فرانس کالونی چلا آرہا تھا۔ 1960ء میں آزادی نصیب ہوئی۔ 20 ستمبر کو اقوام متحدہ کا رکن بنا۔