14 فروری 2011
وقت اشاعت: 14:26
لبنان
لبنان
بحیرئہ روم کے مشرقی کنارے پر واقع اسلامی مملکت، جمہوریہ لبنان تین ہزار چار سو مربع میل پر محیط ہے۔ اس کے مشرق میں شام، مغرب میں یونان، شمال میں قبرص اور جنوب میں اسرائیل واقع ہیں۔ ایک تنگ سمندری گزرگاہ کے علاوہ دو پہاڑی سلسلے شمالا جنوباً، اس کی زرخیز وادی بقاءکو ملاتے ہیں۔ بیروت ملک کا دارالحکومت ہے۔ جبکہ طائر، سیدون، زاھلے، افقہ اور چتورہ اس کے مشہور شہر ہیں۔
عربی لبنان کی قومی زبان ہے۔ اس کے علاوہ فرانسیسی اور آرمینی بھی کثرت سے بولی جاتی ہیں۔ پاؤنڈ یہاں کی کرنسی ہے۔ اس کی درآمدات میں خام تیل، کھانے پینے کی اشیائ، زندہ جانور، گاڑیاں، مشینری اور کپڑا سر فہرست ہے۔ برآمدات میں پھل، تمباکو، انڈے، کپڑا، پارچہ جات، جوتے، موٹر گاڑیاں، قیمتی پتھر اور زیورات اہم ہیں۔
یہاں کپڑے، سیمنٹ سازی اور تیل کی مصنوعات جیسی اہم صنعتیں ہیں۔ پھل، زیتون، تمباکو، انگور، گندم اور سبزیاں فصلوں کے زمرے میں آتے ہیں۔ معدنیات میں لوہا سر فہرست ہے۔ تجارتی ساتھیوں میں امریکہ، مغربی جرمنی، فرانس، اٹلی، سعودی عرب اور لیبیا قابل ذکر ہیں۔
یہ سابقہ پانچ ترکی اضلاع کا مجموعہ ہے کہ جو 26 نومبر1941ء کو وجود میں آیا۔ 1946ء میں فرانس سے مکمل آزادی حاصل کی۔ 1943ء میں عوامی جگہوں کو مذہبی گروہوں کے تناسب کے مطابق تقسیم کیا گیا۔ جس میں اکثریت عیسائیوں کو دی گئی۔ 1970ء میں جب مسلمانوں کی اکثریت ہوئی تو انہوں نے اپنے حق کا مطالبہ کیا۔ چنانچہ خانہ جنگی شروع ہوگئی۔ ان فسادات میں 60ہزار سے زائد انسان لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس وقت اسرائیل عیسائیوں کی اور عرب مسلمانوں کی مدد کررہے تھے۔ 24 اکتوبر1945ء کو اقوام متحدہ کا رکن بنا۔ اسلامی کانفرنس کا رکن ہے۔ اور اُمہ کی فلاح کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔