اسلامی دنیا 
14 فروری 2011
وقت اشاعت: 14:29

مالدیپ

مالدیپ
سری لنکا سے چار سو میل جنوب مغرب میں واقع ہے۔ اس اسلامی مملکت کا کل رقبہ 115مربع میل ہے۔ یہ دو ہزار سے زائد بحر ہند کے جزائر کا مجموعہ ہے جس کا کوئی جزیرہ 5 مربع میل سے بڑا نہیں۔ اسلامی دنیا کا سب سے چھوٹا ملک ہے۔ مالی ٹولی اس کی مشہور بندرگاہ اور دارالحکومت ہے۔ ملک کو انتظامی سہولت کی خاطر 9 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
مالدیپ میں 100 فیصد مسلم آبادی کی ریاست ہے۔ دھبوھی جمہوریہ مالدیپ کی قومی زبان ہے۔ اس کی درآمدات میں اشیائے خوردونوش، تمباکو، پیٹرولیم اور اس کی اشیائ، مشینری، گاڑیاں، کیمیکلز اور دیگر پیداواری اشیاءسرفہرست ہیں۔ برآمدات کی فہرست میںخشک اور تازہ مچھلی، شارک مچھلی کا تیل، سرخ پتھر، سیپیاں، موتی اور دیگر سمندری اشیاءشامل ہیں۔ناریل، پھل اور باجرہ اس کی اہم فصلیں ہیں۔ روپیہ کرنسی کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔
1887ء سے برطانیہ کے زیر تسلط تھا۔ 26جولائی 1965ء کو آزاد ہوا۔ 21ستمبر1965ءکو اقوام متحدہ کا رکن بنا۔ تنظیم اسلامی کانفرنس کا رکن ہے۔ 1968ء میں جمہوریہ کہلایا۔ پاکستان اور جمہوریہ مالدیپ میں گہرے دوستانہ تعلقات پائے جاتے ہیں۔ دونوں کے نقطہ نظر میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
ملائیشیاالجزائر
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.