15 فروری 2011
وقت اشاعت: 5:15
مالی
مالی
جمہوریہ مالی کا کل رقبہ 2 لاکھ 78 ہزار832 میل ہے۔ مغربی افریقہ میں واقع اس اسلامی ریاست کے مغرب میں ماریطانیہ اور سینیگال، جنوب میں گینیا، آئیوری کوسٹ اور برقینہ، مشرق میں نائیجیریا اور شمال میں الجزائر واقع ہیں۔ یہاںگھاس سے بھرے ہوئے وسیع عریض میدانوں کے دور دور تک پھیلے ہوئے ریگستان بھی ہیں جو مالی کے شمال میں دور تک چلے گئے ہیں۔ بماکو اس کا دارالحکومت ہے جبکہ مشہور شہروں میں مپی کیز، سیگوکائز، سان، سیکاسو اور ٹمبکو شامل ہیں۔ مجموعی طور پر گرم علاقہ ہے۔ انتظامی سہولت کی خاطر ملک کو چھ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ یہاں کی کل آبادی میں 90 فیصد مسلمان ہیں۔ فرانسیسی دفتری زبان ہے جبکہ اکثریت بمبارہ بولتی ہے جو زیادہ مقبول ہے۔ چاول ، باجرہ، مونگ پھلی اور کپاس یہاں مشہور فصلیں ہیں۔ ربڑ قدرتی وسیلہ آمدنی ہے۔امریکہ فرانس، چین اور آئیوری کوسٹ تجارتی ساتھی ہیں۔ فرانک کرنسی کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔درآمدات میں مشینری، گاڑیاں، تعمیراتی سامان، کیمیکلز، ادویات اور پیٹرولیم کی اشیاءشامل ہیں۔ برآمدت میں کپاس ، مونگ پھلی، زندہ جانور، گوشت اور مچھلی سرفہرست ہیں۔ پندرھویں صدی میں عظیم مالی سلطنت کہلاتا تھا اور ٹمبکٹو اسلام کا مرکز تھا۔ 1898ء میں فرانس کے قبضہ میں چلا گیا۔ 20 جون1960ء کو آزاد ہوا۔27 ستمبر1960ء کو اقوام متحدہ کارکن بنا جبکہ اسلامی سربراہ کانفرس کا اہم رکن بھی ہے۔