اسلامی دنیا 
14 فروری 2011
وقت اشاعت: 14:44

متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات
ہلال کی طرح خلیج کے جنوب مشرقی ساحلوں پر پھیلی ہوئی اس اسلامی ریاست کو ایشیا کا جزیرہ نمائے عرب بھی کہتے ہیں۔ اس کا کل رقبہ 32ہزار تین سے مربع میل ہے۔ اس کے شمال میں ریاست قطر مغرب اور جنوب میں سعودی عرب اور مشرق میں عمان واقع ہیں۔ ابوظبی اس کا دارالخلافہ اور عجمان، دبئی، اُم القوئین، فجاریہ، شارجہ اور راس الخیمہ اس کے مشہور شہر میں ہیں۔ انتظامی سہولت کی خاطر اسے سات اکائیوں میں تقسیم کیاگیا ہے۔
99 فیصد مسلمان اور ایک فیصد عیسائی یا دیگر مذاہب کے ماننے والے ہیں۔ عربی یہاں کی قومی زبان ہے مگر انگریزی اور اردو بھی کثرت سے بولی جاتی ہیں۔
معیشت میں تیل اہم دولت ہے۔ یہاں ٹنوں کے حساب سے مچھلی بھی پکڑی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ سبزیاں بھی کاشت کی جاتی ہیں۔ تجارتی حلیفوں میں امریکہ، مغربی جرمنی، جاپان، فرانس، نیدرلینڈ اور پاکستان شامل ہیں۔ درہم یہاں کی سرکاری کرنسی ہے۔ اس کی درآمدات میں اشیائے خوردونوش، بھاری مشینری، ٹرانسپورٹ گاڑیاں، بنیادی پیداواری اشیاءاور سگریٹ سرفہرست ہیں۔
دسمبر 1971ءمیں آزاد ہوا۔ 9دسمبر1971ء کو اقوام متحدہ کارکن بنا۔ 1975ء میں اس نے ابوظبی پیٹرولیم کمپنی کو قومیا لیا۔ بین الاقوامی بینکنگ کا مرکز ہے۔ تنظیم اسلامی کانفرنس کا سرگرم رکن ہے۔
پاکستان اور متحدہ عرب امارات دوستی اور برادری کے گہرے رشتوں میں منسلک ہیں۔ فروری 1986ءمیں صدر شیخ زید بن سلطان النہیان نے پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا۔ بین القوامی امور اور اُمہ کے مسائل کے حل کے سلسلے میں دونوں کے نقطہ نظر میں مماثلت پائی جاتی ہے۔

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
ترکیالجزائر
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.