اسلامی دنیا 
15 فروری 2011
وقت اشاعت: 5:36

سیرالیون

سیرالیون
سیرالیون مغربی افریقہ میں واقع ہے۔ اس کا کل رقبہ 27 ہزار 925 مربع میل ہے۔ اس کے شمال اور مشرق میں جمہوریہ گنی اور جنوب میں لائبیریا واقع ہے۔ فری ٹاؤن اس کا دارالحکومت ہے۔ مشہور شہروں میں بونتھے، لمبا، کورانکس، مینڈس، ٹیمز بو، کنیما، ماکنی، پوپل اور لوئسار قابل ذکر ہیں۔ بندرگاہوں میں بونتھے اور فری ٹاؤن شامل ہیں۔ یہاںکم و بیش 70 فیصد مسلمان ہیں۔ دفتری زبان انگریزی ہے مگر متعدد قبائلی زبانیں بھی بولی جاتی ہیں۔ اس کی درآمدات میں خوراک، مشروبات، تمباکو، معدنی اشیاء، کپڑا اور گاڑیاں وغیرہ سرفہرست ہیں۔ سیرالیون ہیرے جواہرات، کافی، کوکوا اور باکسائٹ برآمد کرتا ہے۔ یہاں فرنیچر کی صنعت زوروں پر ہے۔ کوکوا، کافی اور ادرک کا شمار اہم فصلوں میںہوتا ہے۔ معدنیات میں خام لوہا، ہیرے اور بکنسائیٹ شامل ہے۔ برطانیہ، جاپان، نائیجیریا، مغربی جرمنی، امریکہ اور پاکستان تجارتی ساتھی ہیں۔ یہاں کی کرنسی کو لیون کہتے ہیں۔
1787ء میں برطانیہ نے فری ٹاؤن دریافت کیا۔ 27 اپریل1961ء کو مکمل طور پر آزاد ہوا۔ 19 اپریل1971ء کو جمہوریہ بنا۔ 27ستمبر1961ء کو اقوام متحدہ کا رکن بنا۔ اسلامی کانفرنس کا باقاعدہ رکن بھی ہے ۔

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
سینیگالالجزائر
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.