15 فروری 2011
وقت اشاعت: 5:39
صومالیہ
صومالیہ
جمہوریہ صومالیہ شمالی مشرقی افریقہ کے دھانے پر واقع ہے۔ اس کا کل رقبہ 2 لاکھ 46 ہزار مربع میل ہے۔ ایتھوپیا اور کینیا اس کے پڑوسی ہیں۔ اس کے شمالی حصہ میں سترہ سو میل لمبے پہاڑی سلسلے ہیں جب کہ مرکز اور جنوب میں وسیع بنجر میدان موجود ہیں۔ انتظامی سہولت کی خاطر ملک کو 16 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ موغادیشو ملک کا دارالحکومت ہے جب کہ ہرگسیا، کسمانیا گارو، ایل گالاود، اوبیا، افگوئی، جامامے اور بربیرا مشہور شہر ہیں۔ موغادیشو اور بربیرا کو بندرگاہوں کا درجہ بھی حاصل ہے۔ یہاںکم وبیش 99 فیصد مسلمان ہیں صومالی یہاں کی قومی زبان ہے مگر عربی، انگریزی اور اطالوی کافی استعمال ہوتی ہیں۔ اس کی درآمدات میں خوراک، مشینر، گاڑیاں، کیمیکلز اور معدنی ایندھن شامل ہیں ۔صومالیہ، زندہ جانور، کیلے، کھالیں اور ھڈیاں برآمد کرتا ہے۔ گندم، گنا، کیلا، باجرہ اور گوند اس کی اہم فصلیں ہیں ۔ معدنیات میں خام لوہا، جپسم، ٹن، بکسائیٹ، یورنیم، ٹیٹائیم اور بھربھرا پتھر شامل ہیں۔ 1949ء میں اٹلی نے اس کی سرپرستی برطانیہ سے اپنی جانب منتقل کرلی۔ 26 جون 1960ء کو آزاد ہوا۔ 10 ستمبر 1960ء کو اقوام متحدہ کا رکن بنا۔ صومالیہ اسلامی کانفرس کا سرگرم رکن بھی ہے۔