15 فروری 2011
وقت اشاعت: 5:42
یوگنڈا
یوگنڈا
جمہوریہ یوگنڈا وسطی افریقہ کے شمالی خطے میں واقع ہے۔ جمہوریہ کا کل رقبہ91 ہزار134مربع میل ہے۔ اس کے مشرق میں کینیا، مغرب میں زائر، شمال میں سوڈان، اور جنوب میں تنزانیہ آباد ہیں۔ کمپالا اس کا دارالحکومت اور اہم شہروں میں یومبے، مساکا، جنگا، بسوجا اور بکڈی سرفہرست ہیں۔شلنگ یہاں کی کرنسی اور انگریزی دفتری زبان ہے۔ یوگنڈا کو قومی زبان کا درجہ حاصل ہے جبکہ سواحلی بھی بولی جاتی ہے۔ سہولت کی خاطر یوگنڈا 10 مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کافی، کپاس، چائے، مٹر، خوردنی تیل کے بیج، تمباکو، چینی اور جو یوگنڈا کی اہم پیدوار ہیں۔ معدنیات میں کاپر اور ٹن اہمیت کی حامل ہیں۔ بھیڑ بکریاں اور دوسرے جانور پالے جاتے ہیں۔ تجارتی ساتھیوں میں کینیا، برطانیہ، مغربی جرمنی، جاپان، امریکہ اور پاکستان شامل ہیں۔ 1894ء میں برطانیہ کے زیر تسلط آیا۔ 9 اکتوبر1962ء کو آزاد ہوگیا۔ 1967ء میں یہاں بادشاہت کا خاتمہ ہوگیا۔ 1966ء میں ملٹن ابونے برسراقتدار آئے۔ یوگنڈا کے پہلے مسلم رہنما جناب عدی امین دادا نے 1971ء میں ملک کا نظم و نسق سنبھالا، جنہیں سامراجیوں کی سازشوں اور ریشہ دوانیوں کی وجہ سے جنوری 1980ء میں اقتدار سے محروم ہونا پڑا۔ انہی کے دور میں یوگنڈا اسلامی سربراہ کانفرس کا رکن بنا۔ انیسویں صدی میں نوراسلام سے منور ہوا۔ کمپالا کی قدیم مسجد 1916ء میں قائم ہوئی جب کہ ناکاسارو کی مسجد 1918ء میں تعمیر ہوئی۔