مریخ پر کیوروسٹی روور کو بھیجے ابھی دو ہفتے ہی ہوئے ہیں اور امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے اعلان کیا ہے کہ وہ مریخ ہی پر سنہ 2016 میں ایک اور روبوٹ بھیجے گا۔
انسائیٹ سپیس کرافٹ نامی روبوٹ متحرک روبوٹ نہیں ہو گا بلکہ وہ ایسے آلات لے کر جائے گا جو مریخ کی زمین کے بارے میں مزید معلومات اکٹھی کریں گے۔
سائنسدانوں کے بقول ان تحقیقات سے معلوم ہو گا کہ مریخ کی ززین کتنی پتھریلی ہے۔
ناسا کے پاس انسائیٹ کے علاوہ دو مزید پراجیکٹس کی تجاویز موجود تھیں لیکن انسائیٹ پراجیکٹ کو ہی چنا گیا۔
اس پراجیکٹ پر چار سو پچیس ملین ڈالر خرچہ آئے گا جس میں انسائیٹ کو خلا میں بھیجنے کا خرچہ شامل نہیں ہے۔
انسائیٹ پراجیکٹ سے سائنسدانوں کو یہ معلوم چلے گا کہ مریخ کے زیرِ زمین کتنی مائع ہے اور یہ کتنی قرہ ارض کی زمین سے مشابہت رکھتی ہے۔
2016 میں ایک اور روبوٹ مریخ پر
Posted on Aug 23, 2012
سماجی رابطہ