صحت مند اور اسمارٹ نظر آنا ہر انسان کا خواب ہوتا ہے لیکن اس کیلئے تھوڑی سی محنت بھی درکار ہوتی ہے ،حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دن میں4سے 5 مرتبہ کم مقدار میں کھانا3 وقت کھانے سے بہتر اور مفید ہے ۔ دن میں4 سے5 مرتبہ ہلکی غذا مثلا اسنیکس یا فروٹ کھانا انسان کو چست اور پھرتیلا رکھتا ہے۔ برمنگھم یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق میں یہ بات بتائی گئی ہے کہ عموما لوگ دن میں تین مرتبہ اناج کھانے کو کافی سمجھتے ہیں جبکہ میڈیکل سائنس یہ بات ثابت کرچکی ہے کہ دو سے تین گھنٹے کے وقفوں سے پھل یا سبزیوں کا استعمال نا صرف صحت مند رکھتا ہے بلکہ جسم کو فربہی کی جانب مائل بھی نہیں ہونے دیتا ۔
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ