آج سال کا طویل ترین دن ہے? سورج تیرہ گھنٹے اکتالیس منٹ اور تین سیکنڈ تک آسمان پر رہے گا? ماہرین فلکیات کے مطابق سال کے چار روز ایسے ہوتے ہیں جو دن کے دورانیہ پر اثر ڈالتے ہیں? ماہر فلکیات شاہد قریشی کا کہنا ہے کہ اکیس مارچ کے بعد سورج کا طلوع ہونے کا مقام مشرق سے شمال کی جانب بڑھنا شروع ہوجاتا ہے اور آہستہ آہستہ دن کا دورانیہ بڑھتا چلا جاتا ہے اور اکیس جون سال کا طویل ترین دن ہوتا ہے? ماہر فلکیات شاہد قریشی کے مطابق انیس جون کو دن کا دورانیہ تیرہ گھنٹے چالیس منٹ اٹھاون سکینڈ رہا? بیس جون کو یہ دورانیہ بڑھ کر تیرہ گھنٹے اکتالیس منٹ اور دو سیکنڈ ہوگیا? اکیس جون کو اس دورانیے میں مزید ایک سکینڈ اضافہ ہوگا? ماہر فلکیات اکیس جون کو گرمیوں کا درمیانہ حصہ بھی قرار دیتے ہیں?
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ