ماہرین صحت نے آنکھوں کے گرد زرد حلقوں کو امراض قلب کی علامت قرار دیا ہے۔ حالیہ طبی تحقیق کے مطابق آنکھوں کے گرد زردی مائل حلقے دل کے امراض کی نشاندہی کرتے ہیں۔ 13 ہزار افراد پر کی جانے والی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن لوگوں کی آنکھوں کے اردگرد جلد کا رنگ زردی مائل یعنی پیلے رنگ کے حلقے بن جاتے ہیں ان میں دس سال کے اندر دل کا دورہ یا مرنے کا خطرہ موجود ہوتا ہے۔ یہ دھبے جلدی بیماری نہیں بلکہ دل کے امراض کی علامات میں سے ایک ہیں۔ ماہرین کے مطابق آنکھوں کے نچلے کناروں پر ظاہر ہونے والے زرد رنگ نشانات دراصل کولیسٹرول کی وجہ سے بڑھتے ہیں جن میں کوئی درد نہیں ہوتا۔ ان دھبوں سے بصارت پر بھی کوئی فرق نہیں پڑتا اور لوگ ان کے علاج کے لئے ماہرین جلد سے رابطہ کرتے ہیں۔ ماہرین نے کہا کہ ان زرد دھبوںیا حلقوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ 70 سے 78 سال کے مردوں میں ہارٹ اٹیک کا مرض عام ہے اور ان میں 12 فیصد وہ ہیں جن میں ان دھبوں کے علاوہ کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتیں جبکہ عورتوں میں یہ شرح 38 فیصد ہے۔
آنکھوں کے گرد زرد حلقے امراض قلب کی علامت
Posted on Sep 19, 2011
سماجی رابطہ