امیزن نے ’کِنڈل فائر‘ نامی ایک رنگین ٹیبلٹ کمپیوٹر کی رونمائی کی ہے۔
ایک سو ننانوے ڈالر قیمت کا یہ کمپیوٹر گوگل کے اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم پر چلے گا۔
اب تک کمپنی صرف کتابیں اور جریدے پڑھنے کا بلیک اینڈ وائٹ کِنڈل یا ’ای ریڈر‘ بناتی رہی ہے۔
امیزن کا یہ نیا رنگین کپیوٹر بازار میں نہ صرف ایپل کے آئی پیڈ کا مقابلہ کرے گا بلکہ کتابوں کی بڑی کمپنی ’بارنز اینڈ نوبل‘ کے رنگین ٹیبلٹ کمپیوٹر کا بھی۔
کنڈل فائر ایک انتہائی شدید مقابلے والے ایسے بازار میں داخل ہو رہا ہے جس پر ایپل کا آئی پیڈ اس وقت چھایا ہوا ہے۔
امیزن یقیناً کِنڈل برانڈ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہوگا۔ اس کے ای بُک ریڈر پر اب موسیقی اور ویڈیو بھی آسانی سے دستیاب ہوتے ہیں، جو کپمنی نے چند سال پہلےشروع کیا ہے۔ اس کے علاوہ اس کا موبائل ایپلیکیشن سٹور یعنی متحرک سٹور ایک اضافی سہولت ہے۔
جریدہ ’سٹف‘ کے مدیر وِل فنڈلیٹر اس بارے میں کہتے ہیں اس نئے کمپیوٹر کی نہ صرف کم قیمت بلکہ زیادہ مواد (کانٹینٹ) اس کی تعریف ہیں، اور مواد کی کمی نے ہی آئی پیڈ کے باقی حریفوں کو پیچھے رکھا ہوا تھا۔
امیزن نے اس نئے کمپیوٹر کی سکرین سات اِنچ کی رکھی ہے جبکہ اس کے مقابلے والے بیشتر کمپیوٹرز کی سکرین دس اِنچ کی ہوتی ہے۔ کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے کمپنی قیمت کم رکھ سکی ہے لیکن شائد یہ نسبتاً چھوٹی سکرین صارفین میں مقبول نہ ہو۔
امیزن کی ڈیجیٹل ذریعے سے کتابیں کی فروخت انتہائی کامیاب رہی ہے۔ دسمبر2012 میں اس کا کہنا تھا کہ اب اس کے کاغذ کی کتابوں کے فرخت سے کہیں زیادہ اس کی الیکٹرانک کتابوں کی فروخت ہے۔
بارنز اینڈ نوبلز کا ’نُک کلر‘ ای ریڈر بھی بہت کامیاب رہا ہے۔
کنڈل فائر کی قیمت نُک کلر سے پچاس ڈالر کم ہوگی اور یہ ایپل، سیمسنگ، موٹرولہ اور دیگر کے ٹیبلٹ کمپیوٹروں سے کہیں کم ہوگی۔
کنڈل فائر پندرہ نومبر سے امریکہ میں دستیاب ہوگا۔
امیزن بھی ٹیبلٹ کمپیوٹر کے میدان میں
Posted on Sep 29, 2011
سماجی رابطہ