آئی ٹی کمپنی ایپل کے سابق سربراہ آنجہانی اسٹیو جابزکی کامک بک کے انداز میں تصویری سوانح حیات شائع کر دی گئی ہے۔ بلیو واٹر نامی اشاعتی ادارے کے تحت تخلیق کی گئی اس بتیس صفحات کی کامک کواسٹیو جابز کو فونڈر آف اپیل کا نام دیا گیا ہے جس میں اسٹیو جابز کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے حالات کو تصویر ی شکل میں پیش کیا گیا ہے۔ بلیو واٹر اس سے قبل فیس بک کے بانی مارک زوکر برگ سمیت پاپ گلوکارہ میڈونا، انجلینا جولی اور کئی مشہور شخصیات پر بھی کامک کتابیں شائع کر چکا ہے۔ واضح رہے کہ چوبیس فروری انیس سو پچپن کو امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر پالو ایلٹو میں پیدا ہونے والے اسٹیو جابز گذشتہ سال پانچ اکتوبر کو چھپن سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
Posted on Jan 13, 2012
سماجی رابطہ