جنوبی کوریا کی ایک عدالت نے ایپل اور سام سنگ کی بعض پروڈکٹس کی فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ امریکی کمپنی ایپل اور جنوبی کوریائی کمپنی سام سنگ نے ایک دوسرے کی موبائل ڈیوائسیز کے کاپی رائٹ یا پیٹنٹ کے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت نے دونوں کمپنیوں کی بعض پروڈکٹس کی قومی سطح پر فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ ایپل کمپنی نے سام سنگ کے دو پیٹنٹ پروڈکٹس کی نقل کی ہے جبکہ سام سنگ نے ایپل کے ایک پروڈکٹ کے پیٹنٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔ ایپل کے جن پروڈکٹس کی فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں ایپل کا آئی فون تھری جی ایس، آئی فون فار، اور آئی پیڈ ون اور آئی پیڈ ٹو شامل ہیں۔ وہیں سام سنگ کے جن پروڈکٹس کی فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں سمارٹ فون گیلیکسی ایس ون اور ایس ٹو، گیلیکسی ٹیب، گیلیکسی ٹیب 1۔10اور ٹیبلیٹ پی سی شامل ہیں۔
ایپل اور سام سنگ کے اسمارٹ فونز پر پابندی عائد
Posted on Aug 27, 2012
سماجی رابطہ