گینز ورلڈ ریکارڈز ڈے کے جشن کے موقع پر جہاں ایک ہی دن میں دنیا بھر میں لاتعداد عالمی ریکارڈ قائم کئے گئے وہیں برطانیہ میں بیک وقت 28 لڑکیوں نے ایک چھوٹی بی ایم ڈبلیو کار میں بیٹھ کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا جوکہ اپنی مثال آپ ہے۔ ورلڈ ریکارڈ کے منتظمین کی موجودگی میں ان 28 لڑکیوں نے انتہائی پھرتی کا مظاہرہ کیا اور کسی دقت کے بغیر چند ہی منٹوں میں اس کار کے اندر سما گئیں۔ ان لڑکیوں کے کار میں بیٹھتے ہی بی ایم ڈبلیو کے چاروں دروازوں کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا جس کے بعد مختصر وقت کیلئے یہ تمام لڑکیاں اپنی پوزیشن سنبھالے اندر بیٹھی رہیں۔ واضح رہے کہ ان تمام خواتین نے 27 لڑکیوں کے ایک کار میں بیٹھنے کا ریکارڈ توڑتے ہوئے نیا ریکارڈ بنایا۔
Posted on Nov 19, 2012
سماجی رابطہ