بیر کا پھل دنیا کے بہت سے ممالک میں پایا جاتا ہے جن میں چین، آسٹریلیا، پاکستان، بھارت اور شام سرفہرست ہیں۔ بیر میں غذائی اعتبار سے حیاتین الف، ب اور ج کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اس میں حیاتین ج کی مقدار ترشاوہ پھلوں سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔ بیر کے زمین میں لگائے ہوئے پودے ستمبر میں پیوند کاری کے قابل ہو جاتے ہیں۔ یہ پیوندی پودے نومبر دسمبر اور فروری، مارچ میں کھیت میں لگانے کے قابل ہو جاتے ہیں۔ بیر کے درخت پر اکتوبر، نومبر میں پھول لگتے ہیں اور فروری، مارچ میں پھل برداشت کے قابل ہو جاتا ہے۔
Posted on Sep 27, 2011
سماجی رابطہ