موسم گرما میں گرمی کی شدت کے احساس اور پیاس کو کم کرنے کیلئے برف کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین طب کے مطابق برف کی تاثیر سرد خشک ہے اور برف کا استعمال پیاس کو ختم کرنے کی بجائے اس میں اضافہ کا سبب ہے۔ ممتاز طبیب حکیم محمد وسیم انور نے کہا ہے کہ برف معدے کو کمزور کرتی ہے۔ تاہم گرمی کی زیادتی کے باعث بھوک نہ لگتی ہو تو کھانے سے ایک گھنٹہ قبل برف کا پانی پینے سے بھوک کھل کر لگتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسم گرما کے امراض ہیضہ' گیسٹر اور اسہال میں پیاس بار بار لگتی ہے تو ایسے میں برف کا ٹکڑا چوسنا مفید ہے۔ کھانسی' بلغم' ریح' بادی اور دردوں وغیرہ کے امراض میں مبتلا مریضوں کیلئے برف کا استعمال سخت مضر ہے۔
Posted on Jun 04, 2012
سماجی رابطہ