محکمہ موسمیات نے منگل سے ملک میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی کر دی ہے، منگل چھ جنوری سے بارش کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہوجائیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں منگل کے روز بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہو رہی ہیں اور منگل کو کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران اور نواحی علاقوں میں چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ بدھ اور جمعرات کے روز مری اور گلیات میں برفباری جبکہ لاہور، راولپنڈی، پنجاب اور بالائی خیبر پختونخواہ میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ حالیہ موسم سرما کم بارشوں کی وجہ سے ملک میں پانی کے ذخائر میں شدید کمی واقع ہوئی ہے جس کے سبب اس قدر شدید سردی کے موسم میں بھی پاکستان بھر میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جارہی ہے۔
Posted on Jan 07, 2014
سماجی رابطہ