برطانیہ کی کیمبرج اور ناٹنگھم یونیورسٹیوں کے محققین پر مبنی ٹیم نے ایک حالیہ مطالعے میں بلند فشارِ خون کا باعث بننے والا ہارمون شناخت کرلیا ہے۔سائنسی محققین نے انسانی جسم میں کام کرنے والا وہ نظام دریافت کرلیا ہے جو بلد فشارِ خون کا باعث بنتا ہے۔حاملہ خواتین میں حمل کے آخری مہینوں میں خطرناک حد تک بڑھنے والے فشارِ خون کے بارے میں تحقیقات کرنے والے ماہرین Angiotensinsنامی ہارمون شناخت کیا ہے ۔جس کی زائد پیداوار ناصرف خون کی شریانوں کو سکیڑ دیتی ہے بلکہ فشارِ خون بلند کرنے کا باعث بھی بنتی ہے۔سنگِ میل کی حیثیت رکھنے والے اس مطالعے کے بعد سائنسی و طبی محققین پر امیدہیں کہ اب ایسی ادویات کی تیاری ممکن ہوسکے جن کے ذریعے اس نظام کو براہِ راست نشانہ بناکر اسے خراب کارکردگی سے محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔
بلند فشارِ خون کا باعث بننے والا ہارمون شناخت کرلیا گیا
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ