پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسر(سرطان) سے بچائو کا عالمی دن جمعرات کو منایا جائے گا۔ اس دن کے منانے کا مقصد سرطان کے پھیلائو کے حوالے سے آگاہی اور اس سے بچائو کے متعلق شعور پیدا کرنا ہے۔ اس دن کے حوالے سے سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کے زیر اہتمام ملک بھر کے مختلف شہروں میں سیمینارز، واکس، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ جس میںصحت کے ماہرین عوام کو کینسر کی علامات، علاج معالجے اور احتیاطی تدابیر کے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔ ورلڈ کینسر ریسرچ فائونڈیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال ستر لاکھ سے زائد افراد کینسر کے مرض کا شکار ہو جاتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کینسر کا مرض پاکستان میں بھی ایک خطرناک صورتحال اختیار کر چکا ہے اور اس کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ پانچ ہزار افراد کینسر کے مرض کا شکار ہو کر جہان فانی سے رخصت ہو جاتے ہیں۔
کینسرسے بچائو کا عالمی دن
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ