فلوریڈا ۔خلائی تحقیق کے امریکی قومی ادارہ (ناسا) کے سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ چاند کی اوپری تہہ پر کچھ ابھاروں سے پتہ چلتا ہے کہ چاند کا حجم ماضی کی نسبت کچھ کم ہوا ہے جبکہ چاند کے حجم میں کمی ابھی تک جاری ہے ۔ ناسا کے چاند بارے تحقیقی ادارے کی طرف سے فراہم کی گئی تصاویرکا مطالعاتی جائزہ لینے کے بعد خلائی تحقیق کے سائنس دانوں نے اخذکیا کہ چاند کی سطح بارے چند اہم اشارے اور شواہدملے ہیں ۔ چاند کی سطح سال بہ سال سرد ہونے کی وجہ سے اس کے حجم میں کمی ہوئی ہے۔
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ