جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں روزانہ نئے اور منفرد صلاحیتوں کے حامل روبوٹس منظرعام پر آرہے ہیں جو روزمرہ معمولات سرانجام دینے کے لیے بھی استعمال میں لائے جاتے ہیں۔ جہاں پہلے مصوری، مساج، کھانا پکانے اور کپڑے استری کرنے والے روبوٹ سامنے آچکے ہیں۔ وہیں اب سائنسدانوں نے درخت پر چڑھنے والا روبوٹ بھی تیار کرلیا ہے۔ چین کی ایک یونیورسٹی میں ایڈوانس روبوٹکس کی ٹیم نے ٹری بوٹ نامی ایسا روبوٹ ڈیزائن کیا ہے جو انتہائی مہارت سے درختوں پر چڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کیٹرپیلر (سنڈی یا لاروے) کی شکل کا یہ روبوٹ صرف 1 کلوگرام وزنی ہے۔ جواپنے ساتھ کیمرا اور تقریبا ڈیڑھ کلوگرام وزن درخت پر لیکر چڑھ سکتا ہے۔
Posted on Jun 27, 2011
سماجی رابطہ